روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی لائبریری ملکی سطح پر واحد لائبریری ہے جس نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی 2030 کے اہداف کو باضابطہ اور عملی طور پر حاصل کیا ہے۔

بین الاقوامی فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز اور انسٹیٹیوشن (IFLA) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اوردارالمخطوطات نے ( کورونا وبائی مرض کے دوران کتب خانوں کی جانب سے حاصل کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف) کے عنوان کے تحت پائیدار ترقیاتی اہداف کا نواں مقصد حاصل کرلیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری سے وابستہ ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر عمار حسين الجواد نےالکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "بین الاقوامی فیڈریشن آف لائبریری اینڈ انفارمیشن (IFLA) - جس میں (150) ممالک کے ممبر شامل ہیں، نے اس وبائی امراض کے دوران دنیا بھر کی لائبریریوں سے حاصل کی گئی مثالوں پر انحصار کرتے ہوئے اس رپورٹ کو تیار کیا ہے۔ اس طرح "مستقل ترقیاتی اہداف (صنعت ، انفراسٹرکچر اور انوویشن) کے نویں حصول کے لئے اس رپورٹ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں خاص طور پر ای لینڈنگ سروس کا حوالہ دیا گیا جو لائبریری کا ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر مہیا کرتا ہے۔ "

انھوں نے کہا: "ہمیں فخر ہے کہ لائبریری اس یونین میں عراق کی نمائندگی کررہی ہے ، جو لائبریریوں اور انفارمیشن سینٹرز کے مفادات کے لئے سب سے اہم بین الاقوامی تنظیم ہے اور اپنے مرکز کی فراہم کردہ خدمات کے ذریعہ پائیدار ترقیاتی اہداف کی نویں منزل حاصل کرکے ملکی سطح پر یہ واحد لائبریری ہے جس نے اقوام متحدہ کے 2030 پائیدار ترقی کے اہداف کو باضابطہ اور عملی طور پر حاصل کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا: "اس ای سروس کا مقصد محققین کو سینٹر کے تیار کردہ ایک خاص فارم کے ذریعے بلامعاوضہ ڈیجیٹل معلومات کے ذرائع فراہم کرنا ہے۔ کورونا وبائی بیماری کی وجہ سے لائبریری بند ہونے کے بعد ، ہم نے عراقی محقق کی مدد ، علم تک رسائی اور مختلف ذرائع سے اس گھر میں رہتے ہوئے اس کی مدد کے لئے یہ ای سروس فراہم کی تھی۔ "

یہ قابل ذکر ہے کہ عراقی محققین کے اصرار اور اس سروس کے وسیع پیمانے پر استعمال کے نتیجے میں، مرکز نے اس سروس میں مہارت حاصل کرنے والی ویب سائٹ کے قیام کے لئے کام شروع کر رکھا ہے جو کہ تکمیل کے قریب ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: