وزیر ثقافت وسیاحت: الکفیل یونیورسٹی نے طالب علموں اور اساتذہ کو ایک مکمل تعلیمی ماحول مہیا کیا ہے

الکفیل یونیورسٹی علم کی قدر کرتی ہے، یونیورسٹی نے طالب علموں اور تدریسی عملے کو ایک مکمل تعلیمی ماحول مہیا کیا ہے تاکہ اس تعلیمی نظام کے ذریعے ہمارا ملک آگے بڑھ سکے، یہ ایسی چیز ہے جو روح کو امید فراہم کرتی ہے اور دل میں خوشی داخل کرتی ہے۔
یہ کہنہ تھا عراق کے وزیر ثقافت و سیاحت کا کہ جو آج الکفیل یونیورسٹی کے دورے پہ آئے ہوئے تھے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ابتدائی واعلی تعلیم کے کمیشن سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی پہنچنے پر مذکورہ کمیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عباس رشید موسوی، الکفیل ہسپتال کے ایم ایس اور روضہ مبارک کے میڈیا سیکشن کے سربراہ، یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر نورس محمد شہید الدہان نے اور مجلس ادارہ کے بعض ارکان نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے یونیورسٹی میں موجود کلاس رومز، لیبارٹریوں اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا دورے کے دوران مہمان وفد کو مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: