باب بغداد کی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے

کربلا کی بلدیہ نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینئرنگ مینٹینس وتعمیرات سیکشن کے ساتھ مل کر اندرون کربلا کے باب بغداد اور اس کے داخلی راستے کی تعمیر نو وبحالی کے منصوبے کے ابتدائی کاموں کو شروع کر دیا ہے۔
باب بغداد کربلا کے قدیمی شہر میں داخلے کا وہ راستہ ہے جسے شہر کے شمالی جانب سے زائرین امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک تک پہنچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس راستہ کی تعمیر نو کی ضرورت کے پیش نظر روضہ مبارک نے کربلا کی بلدیہ کے ساتھ بات چیت کی اور اس کے لیے کربلا یونیورسٹی کی ایک خصوصی ٹیم نے ایک جامع منصوبہ اور نقشہ تیار کیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینئرنگ مینٹینس وتعمیرات سیکشن میں تعمیراتی منصوبوں کے انچارج انجینیئر محمد مصطفی طویل نے بتایا ہے کہ طے شدہ منصوبے کی منظوری کے بعد اس وقت باقاعدہ طور پر بلدیہ اور ہمارے سیکشن نے مل کر باب بغداد کی بحالی اور اس راستہ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے اور ابتدائی طور پر مطلوبہ امور کو سرانجام دے دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ راستہ ناصرف زائرین کی پہلے سے زیادہ تعداد کے استعمال کے قابل ہو جائے گا بلکہ تیار کردہ نقشہ کے مطابق اس کی تعمیر نو اس مقدس شہر کے شایان شان اسلامی طرز تعمیر کا اعلی شاہکار ثابت ہو گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: