عراق انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا بک سٹال شائقین اور لوگوں کی توجہ کا مرکز

عراق انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا بک سٹال توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور شائقین اور وزیٹرز کی ایک کثیر تعداد سٹال پر رکھی گئی فکری اور ثقافتی عنوانات پر مشتمل کتابوں اور پبلیکیشنز میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔

نمائش یونٹ کے سربراہ سيّد محمد الأعرجي، نے الکفیل نیٹ ورکسے بات کرتے ہوئے کہا: ،" کورونا وبا کے باعث ملک میں موجودہ غیر معمولی صورتحال کے باوجود کشیر تعداد میں لوگوں اور شائقین کی یہاں آمد اور جوش و جذبہ عراقی عوام کی فکری اور ثقافتی پہلوؤں سے محبت کی علامت ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے اس بین الاقوامی اجتماع میں شاندار موجودگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نمائش کے ابتدائی دنوں سے ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سٹال کثیر تعداد میں شائقین کا استقبال کر رہا ہے جو کوئی خاص کتاب ڈھونڈنے یا حرم مطہر کے بارے میں مخصوص سوالوں کے جوابات حاصل کرنے کیلئے یہاں آ رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال کی نمایاں خصوصیت جو اسے نمائش کے دیگر حصوں سے ممتاز کرتی ہے وہ اس کی فکر ، ثقافت ، تاریخ ، مذہب اور ورثہ کے موضوعات پر مشتمل متنوع اشاعتیں ہیں ، جو نمائش کے کسی دوسرے پویلین میں دستیاب نہیں ہیں۔ کیوں کہ ہماری اشاعتیں ، تحقیق اور تحریر سے اشاعت تک پوری طرح سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تیار کردہ ہیں اور یہ اہم نکتہ اس نمائش میں ہماری موجودگی دوسرے ناشروں سے مختلف بناتا ہے۔"

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بغداد میں بین الاقوامی کتاب میلوں میں وسیع پیمانے پر موجودگی اور شرکت رہی ہے۔ اس اہم نمائش میں حصہ لینے کےعلاوہ حرم مطہرنے اہل بیت (ع) کی فکروتعلیمات کو عام کرنے کے لئےملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمائشوں اور اس طرح کی دیگرتقریبات میں شرکت کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: