عراق انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی متنوع اور موثر شرکت

عراق انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے فکری و ثقافتی موضوعات پر مشتمل کتابیں ، رسالے اور فنون لطیفہ سمیت ثقافتی ورثہ سے متعلق متعدد کام نمائش کے لئے پیش کئے ہیں۔

مذکورہ شعبہ کے انفارمیشن یونٹ کے سربراہ علي باسم العگابي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ شعبہ معارف اسلامی و انسانی ایسی نمائشوں اور فکری اور ثقافتی محفلوں میں حصہ لینے میں دلچسپی رکھتا ہے جو خاص طور پر اہل بیت (ع) کی وراثت اور عام طور پر اسلامی ورثہ کو بحال کرنے کے سلسلے میں معاشرے اور لوگوں میں بیداری پیدا کریں۔

انہوں نے کہا: "اس نمائش میں ہماری شرکت مؤثر اور متنوع تھی۔ ہماری پیش کردہ مطبوعات جن میں انسائیکلوپیڈیا ، کتب، علمی اور ثقافتی رسائل شامل ہیں، کی تعداد 150 سے زیادہ تھی اور سب سے بڑھ کر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا قرآن مجید اور اسلامی ورثے سے متعلق کتابیں اور مقالے۔ نیز عربی خطاطی اور اسلامی فنون لطیفہ سے متعلق 20 سے زیادہ کلاسیکل اور جدید پینٹنگز بھی نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔"

یہ امر قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شعبہ معارف اسلامی و انسانی متعدد عراقی اور غیر ملکی نمائشوں اور تہواروں میں شرکت کرتا ہے ، جو امت مسلمہ کے ورثہ کی بحالی اورحفاظت کے حوالے سے منعقد کئے جاتے ہیں۔ شعبہ معارف اسلامی و انسانی تجدیدی طور پر کام کر رہا ہے، جس کی نمائش شدہ کتابوں اور اشاعتوں میں اس کی مثبت جھلک تھی جو جدیدیت اور تنوع کے حوالے سے سب سے نمایاں اور ممتاز تھیں اور یہی وجہ تھی کہ شعبہ معارف اسلامی و انسانی کا علمی ، ثقافتی ، ادبی اور سماجی مطبوعات پر مشتمل سٹال اس نمائش میں شرکاء اور طلباء کی دلچسپی اور توجہ کا مرکز رہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: