بصرہ ہیرٹیج سینٹر کے وفد کا مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ سینٹر کا دورہ

بصرہ ہیرٹیج سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ یاسین الیوسف علی کی سربراہی میں مذکورہ سینٹر کے وفد کا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ اسلام کی لائبریری اور دارالمخطوطات سے وابستہ مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ سینٹر کا دورہ اور دونوں مراکز کے مابین باہمی تعاون بڑھانے، ملکر کام کرنے اور نادر و نایاب مخطوطات اور تاریخی دستاویزات کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرنے پر اتفاق رائے۔
وفد نے مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ سینٹرکے مختلف حصوں اور سیکشنز کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے کاموں اور علمی اور فنی سرگرمیوں کے کا جائزہ لیا، اور مخطوطہ ورثہ اور تاریخی دستاویزات کے میدان میں کئے جانے والے کام اور نوعیت کی تفصیلی وضاحت سنی، جس میں انڈیکسنگ ، تجزیہ ، فوٹو گرافی اور ان نایاب اور قیمتی کاغذات کو محفوظ کرنا شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی مینوسکرپٹ انڈیکسزکی خصوصی لائبریری تک رسائی کے طریقہ کار کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔
امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ سینٹرکے ڈائریکٹر پروفیسر صلاح السراج نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "دونوں مراکز کے مابین مشترکہ اور باہمی تعاون کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے بصرہ ہیریٹیج سنٹر کے وفد نے ہمارے سینٹر کے مختلف سیکشنز کی فنی، تکنیکی اور تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لینے اور ورثہ کے میدان میں مسلسل کامیابیوں کے بارے میں جاننے کے لئے مرکز کا دورہ کیا۔ "
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "مرکز کے قیام کے بعد سے ہی ، ہم پورے عراق اور عرب اور اسلامی دنیا میں ہیرٹیج سینٹرز کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے اور مشترکہ تعاون کے خواہاں ہیں ، کیونکہ ہم مسودات اور تاریخی دستاویزات کے شعبے میں ان مراکز کے ساتھ مشترکہ اہداف اور مقاصد رکھتے ہیں جو کہ نادرمسودات اور تاریخی دستاویزات کی حفاظت اور بحالی ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: