گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی نے کربلا گورنریٹ کے غریب خاندانوں میں آٹے اور غذائی اشیاء کی تقسیم شروع کردی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امورسے وابستہ گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی نے کربلا گورنریٹ کے غریب علاقوں کے رہائشیوں میں آٹے اور غذائی اشیاء کی تقسیم شروع کردی ہے۔

یہ معاونت "مرجعيّة التكافل" پروگرام جیسے اعلی مذہبی قیادت کی ہدایت پر عمل کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے تشکیل دیا تھا، کےتحت فراہم کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں کمیٹی کے سربراہ شیخ حيدر العارضي نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہم گذشتہ مہمات کا تسلسل ہے جو اعلی مذہبی قیادت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث بننے والی بحرانی صورتحال کے دوران معاشرتی یکجہتی کے فروغ اور ضرورت مند اور کمزور خاندانوں کی امداد کے لئے شروع کی گئیں تھیں۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کے انسان دوست اقدامات چاہے وہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ہوں یا کہیں اور سے خدا کی رحمت اور مہربانی کو برقرار رکھنے ، آفات اور وبائی امراض کو دور کرنے اور معاشی طور پر بہتر نتائج پیدا کرنے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں اورضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جانے والی یہ تھوڑی مقدار بھی میں ان کے معاشی بحرانوں کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ کرفیو اور کورونا وائرس کے پھیلنے کے ابتدائی دنوں سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور نے اعلی مذہب یقیادت کی سفارشات اور رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کربلا اور اس کے نواحی علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں کی امداد کرنا شروع کردی تھی اور وقت گزرنے کے ساتھ کمزور خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت نے اس کام کی وسعت اور تیزی میں اضافہ کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: