حضرت عباس(ع) کے بائیں بازو کے قلم ہونے کے مقام کے لیے نئی ضریح 80 فیصد تک مکمل ہو چکی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ضریح و ابواب سازی کے سیکشن کے انچارج سید ناظم غرابی نے بتایا ہے کہ حضرت عباس (علیہ السلام) کے بائیں بازو کے کٹنے کے مقام کے لیے نئی ضریح بنانے کا کام اسی فیصد تک مکمل ہو چکا ہے ہے اور طے شدہ لائحۂ عمل، ڈیزائن اور مقررہ وقت کے مطابق تمام کام اپنی درست سمت میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سیکشن کے ماہرین اگرچہ اس وقت ایک سے زیادہ منصوبوں پر کام کر رہے ہیں کہ جن میں جناب زینب (علیہا السلام) کی ضریح بنانے کا کام بھی شامل ہے لیکن ہم باقی کاموں کے ساتھ ساتھ اس ضریح کو بھی جلد سے جلد مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور یہ ضریح اپنی تکمیل کے بعد ضریح سازی کے فن کا ایک علی شاہکار ثابت ہو گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک اس کے جالی نما حصے ((الدهنات)) جو آٹھ ہیں کو مکمل طور پر بنانے کے بعد نصج کر دیا گیا ہے ان میں سے ہر ایک کی اونچائی 190 سینٹی میٹر اور چوڑائی ایک میٹر ہے اور اس میں دروازے کا جالی نما حصہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ضریح کے جالی نما حصوں کے ساتھ لگے ہوئے جانبی ستون کہ جن کی تعداد 16 ہے ان کی ترکیب وتنصیب کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے ان ستونوں کی تعداد 16 ہے اور ہر ایک کی لمبائی 98 سینٹی میٹر ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تاج عمود کی بھی تنصیب ہو چکی ہے اور ضریح کے اطراف میں موجود (8) مرکزی ستون بھی لگا دیئے گئے ہیں جن میں سے ہر ستون کی لمبائی (154 سم) ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جن امور پر کام چل رہا ہے ان میں قرآنی وشعری پلیٹس کی تیاری و تنصیب اور چھت وغیرہ کا کام شامل ہے کہ جو اپنے مقررہ وقت پر مکمل کر لیا جائے گا۔

کچھ اس مقام کی موجودہ حالت اور ماضی کے بارے میں:

https://alkafeel.net/news/index?id=3682&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: