اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے کردار پرعراقی شیعہ اوقاف کے سابق سربراہ کی تعریف

عراقی شیعہ اوقاف کے سابق سربراہ نے بین الاقوامی کتاب میلے جیسے فکری اور ثقافتی پروگراموں میں شرکت کے ذریعہ مذہب اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے اور اس کی اصل اقدار کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت اور افکار کی ترویج کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے موثر کردار کی تعریف کی ہے۔

علاء الموسوی نے یہ بات عراق انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین کے دورے کے موقع پر شعبہ فکرو ثقافت اور شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے پویلین میں پیش کی جانے والی فکری اور ثقافتی کتابوں اور اشاعتوں کے بارے میں جاننے کے بعد کہی۔
عراق انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا بک سٹال توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور شائقین اور وزیٹرز کی ایک کثیر تعداد سٹال پر رکھی گئی فکری اور ثقافتی عنوانات پر مشتمل کتابوں اور پبلیکیشنز میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی شرکت اس کی سابقہ ​​شرکتوں کا تسلسل ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اس نمائش میں 300 سے زیادہ اشاعتیں پیش کی ہیں اور یہ تمام مطبوعات تحقیق اور تحریر سے اشاعت تک پوری طرح سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تیار کردہ ہیں اور یہ خصوصیت روضہ مبارک کے پویلین کو نمائش میں شریک دوسرے پویلینز سے ممتاز کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: