وویمن لائبریری کی جانب سے اپنی سرگرمیوں اور خدمات کو متعارف کروانے کے لئے پہلی میڈیا کانفرنس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ وویمن لائبریری نے (زوم کلاؤڈ میٹنگ) پلیٹ فارم کے توسط سے اپنی پہلی میڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا۔ یہ کانفرنس آن لائن لائبریری کی سرگرمیاں اور خدمات اور لائبریری کی ویب سائٹ کے نئے ورژن کو متعارف کرانے کرنے کے کئے منعقد کی گئی تھی۔

کانفرنس میں (30) سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی خواتین محقیقن اور ماہرین نے شرکت۔

کانفرنس کے آغاز میں خواتین لائبریری کی انچارج محترمہ أسماء رعد نے ایک استقبالیہ تقریر کی جس میں انھوں نے لائبریری کی ترقی اور اس کے ذریعہ انجام دی جانے والی تمام سرگرمیوں کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سکریٹریٹ کی جانب سے مستقل حمایت اور معاونت کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لائبریری کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات اور مستقبل کے منصوبوں کو بھی پیش کیا۔

کانفرنس میں وزارت اعلٰی تعلیم اور سائنسی تحقیق کے شعبہ مطالعہ ، منصوبہ بندی اور فالو اپ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر أزهار جاسم الزبیدی کی ایک تقریر بھی شامل تھی ، جس میں انہوں نےعلمی و ثقافتی ترقی اور فروغ کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کردار کو بے حد سراہا۔

اس کے بعد لائبریری کے ریڈنگ اینڈ رسیونگ سپورٹ یونٹ کی ممبر مسز لمياء الموسوی نے لائبریری کی نئی ویب سائٹ کے بارے میں تفصیلی وضاحت پیش کی اور سائٹ تک رسائی حاصل کرنے اور ای خدمات کے بارے معلومات فراہم کیں انھوں نے کہا کہ (24500) سے زیادہ محققین اور قارئین نے ان الیکٹرانک سروس سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ اس طرح ویب سائٹ ان تمام رکاوٹوں کا حل بن چکی ہے جو محقق یا استعمال کرنے والے کے لئے مشکل کا باعث ہوتی ہیں اور یوں قارئین اس ویب سائٹ کے ذریعے معلومات تک باآسانی ، تیز اور درست انداز میں رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ براہ کرم ویب سائٹ کے لئے یہاں کلک کریں۔

کانفرنس میں شرکاء کے خیالات ، مشوروں اور انکوائریز تبادلہ خیال بھی کیا گیا تاکہ اس ویب سائٹ کی کارکردگی اور فراہم کردہ خدمات کو بہتر بنایا جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: