عمانی سفیر کا عراق انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اسٹال کا وزٹ

عراق عالمی نمائش برائے کتاب میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے لگائے گئے اسٹال سے آج کتابیں لینے اور یہاں موجود اصدارات و منشورات کو دیکھنے والوں میں عمان کے عراق میں تعینات سفیر حامد بن عقیل بھی شامل تھے کہ جنھوں نے یہاں پر موجود فکری اور ثقافتی کتابوں کو بہترین علمی خزانہ سے تعبیر کیا اور روضہ مبارک کے سٹال میں آنے کو اپنے لیے باعث شرف قرار دیا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی طرف سے دنیا میں منعقد ہونے والی کتابی نمائشوں اور کتاب میلوں میں شرکت ایک معمول کی بات ہے لیکن کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے دنیا میں جہاں دیگر سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور وہاں کتابی نمائشوں کا سلسلہ بھی رک گیا اور اسی کی وجہ سے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے بھی اپنی اس قسم کی سرگرمیوں کو محدود کر دیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے لمبے تعطل کے بعد پہلی مرتبہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے بغداد میں منعقد ہونے والی عالمی کتابی نمائش میں شرکت کی ہے۔ ’’المدیٰ فاؤنڈیشن برائے ابلاغ، ثقافت اور فنون‘‘ کی طرف سے بغداد میں منعقد ہونے والی "العراق عالمی نمائش برائے کتاب" (معرض العراق الدوليّ للكتاب) کو اس سال عراقی شاعر مظفر نواب کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اس نمائش میں 21 ممالک سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد کتابی اداروں اور ناشرین نے شرکت کی ہے۔ بروز اتوار نو نومبر دوہزار بیس کو شروع ہونے والی یہ نمائش انیس نومبر تک جاری رہے گی اور اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے فکروثقافت سیکشن اور معارف انسانی واسلامی سیکشن نے اپنی منفرد اور متنوع کتابوں کو سٹال کا حصہ بنایا ہے ہر قسم کے موضوع پر مشتمل سینکڑوں کتابوں کی اس سٹال میں موجودگی کی وجہ سے یہ پوائنٹ آنے والے مہمانوں کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: