کمپیوٹر سائنس ایجوکیشن ویک کے دوران العمید ایجوکیشنل گروپ کے سکولوں کی عالمی ایونٹ میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے "ابتدائی و اعلی تعلیم سیکشن" کے زیر انتظام چلنے والے تین سکولوں (القمر گرلز مڈل سکول، نور العباس گرلز پرائمری سکول، اور العمید گرلز پرائمری سکول) میں کمپیوٹر سائنس ایجوکیشن ویک ( Computer Science Education Week) یا عالمی ہفتہ برائے علمِ کمپیوٹر کی مناسبت سے تربیتی سرگرمی آور آف کوڈ (Hour of Code ) کا انعقاد کیا گیا۔
مذکورہ بالا سیکشن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد صبیح الکعبی نے کہا ہے: "اس سرگرمی کا مقصد کمپیوٹر سائنس کے میدان میں سیکھنے والوں کی صلاحیتوں اور مصنوعی ذہانت سے متعلق ان کے علم میں اضافہ کرنا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "العمید ایجوکیشنل گروپ کے سکولوں کی اس عالمی ایونٹ میں شرکت اس کی الگ پہنچان وانفرادیت کی مزید ایک علامت ہے کہ جس میں (180) سے زیادہ ممالک شریک ہوئے۔

واضح رہے آور آف کوڈ Hour of Code ہر سال کمپوٹر سائنس کے ہفتے Computer Science Education Week کے دوران منعقد ہوتا ہے. 2020 کے لئے کمپیوٹر سائنس کا ہفتہ 7 تا 13 دسمبر ہے، لیکن آپ پورا سال آور آف کوڈ منعقد کر سکتے ہیں. کمپیوٹر سائنس کا ہفتہ ہر سال کمپیوٹنگ کی بانی ایڈمرل گریس مرے ہاپر Admiral Grace Murray Hopper کی یوم پیدائش (9 دسمبر 1906) پر منعقد کیا جاتا ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: