الکفیل ہسپتال میں بیس سالہ مریضہ کی ریڈھ کی ہڈی کو سیدھا کرنے کا کامیاب آپریشن

حال ہی میں الکفیل ہسپتال میں ایک بیس سالہ مریضہ کی ریڈھ کی ہڈی کو سیدھا کرنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے کہ جو اپنی نوعیت کا عراق کے اندر پہلا آپریشن ہے۔

مذکورہ بالا آپریشن کرنے والی ٹیم کے رکن ڈاکٹر سامر فیصل نے بتایا ہے ہے کہ عراقی اور سورین ڈاکٹروں کے ایک ٹیم نے الکفیل ہسپتال میں ایک بیس سالہ مریضہ کی ریڑھ کی ہڈی میں موجود شدید ٹیڑھے پن کو دور کرنے کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے اس مریضہ کی ریڑھ کی ہڈی پیدائشی طور پر ٹیڑھی تھی کہ جو عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرتی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کہ اس مریضہ کی ضروری طبی ومشینی جاںچ کرنے کے بعد اس کے مسئلہ کے سبب سے آگاہی حاصل کی گئی اور اسی کی روشنی میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈاکٹر سامر نے بتایا کہ یہ آپریشن بارہ گھنٹے تک مسلسل جاری رہا اور اس میں ماہرین نے اپنے تجربے اور الکفیل ہسپتال موجود جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ماہر ترین معالجین موجود ہیں اور یہاں تقریبا ہر طرح کی بیماری کا علاج کیا جاتا ہے اور کچھ ڈاکٹر ایسے بھی ہیں کہ جو آپریشن کرنے یا پھر مریضوں کا علاج کرنے کے لئے ہفتے میں چند دن کے لئے اپنے اپنے ممالک سے الکفیل ہسپتال آتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: