مرکز تراث کربلا کی طرف سے علامہ يوسُف بحرانی کی کتاب (أجوبةُ المسائِل الثَّلاث) کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث کربلا نے حال ہی میں علامہ شيخ يوسُف بن أحمد البَحراني –قُدّس سرّه- (ت 1186هـ) کی کتاب (أجوبةُ المسائِل الثَّلاث) کو شائع کیا ہے اس کتاب میں تین فقہی موضوعات پر مستدل گفتگو کی گئی ہے کہ جو یہ ہیں: 1- العصيرُ التَّمريُّ والزَّبيبيُّ، 2- تقليدُ المجتهدِ الميِّت، 3- اشتراطُ الصِّيغةِ في العُقود۔

اس کتاب کے شروع میں مذکورہ بالا مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احسان غریفی کا لکھا ہوا مقدمہ ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے:

اس کتاب میں مذکور مؤلف کی طرف سے مسائل کے دیئے گئے جوابات سے ہمیں ان کے فقہی اور اصولی نظریات کو جاننے اور سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ فقیہ محدّث شیخ یوسف بحرانی کی کتاب کا انتخاب دو باتوں کے سبب کیا گیا ہے:

1: کربلا کے حوزہ علمیہ کی علمی تحریک میں شیخ یوسف بحرانی کا اہم کردار۔

2: ان سوالات کے جوابات میں مؤلف نے اپنی رائے پر تفصیلی دلیلیں بھی دی ہیں اور یہ وہ چیز ہے جو ان کی باقی کتابوں میں کم دکھائی دیتی ہیں۔

اجمالی اور مختصر ادلّہ کے ساتھ مؤلف کے دیئے گئے جوابات پر مرکز تراث کربلا میں تحقیق کا کام جاری ہے کہ جنھیں مستقبل قریب میں شائع کیا جائے گا۔

ڈاکٹر غریفی کے مقدمہ کے بعد اس کتاب کے محقق ڈاکٹر امجد عبد الرؤف البرقعاوی –رَحمهُ اللهُ تَعالى- کا مقدمہ ہے کہ جسے انہوں نے دو ابحاث اور خاتمہ میں تقسیم کیا ہے:

پہلی بحث یا مطالعہ میں ڈاکٹر برقعاوی نے مؤلف کے حالات زندگی درج کیے ہیں، ان کا نام، نسب، پرورش، تعلیم، قطیف کی طرف ہجرت اور پھر وہاں سے ایران کا سفر اور پھر وہاں سے عراق آمد و سکونت، ان کے اساتذہ اور شاگرد، ان کی تالیفات، ان کی وفات اور سید الشہداء امام حسین(ع) کے قدموں میں ان کی تدفین کا ذکر پہلی بحث میں ہے۔

دوسری بحث یا دوسرا مطالعہ اس کتاب تعارف اور ان تینوں موضوعات پر دیگر بزرگ علماء کی لکھی گئی کتابوں کے بارے میں ہے۔

جبکہ خاتمہ میں انھوں نے اس کتاب کی تحقیق کے لیے بنیاد قرار دیئے گئے نسخے اور طریقہ تحقیق کے بارے میں بات کی ہے۔

ڈاکٹر برقعاوی کے اس مقدمہ کے بعد مؤلف کی اصل کتاب ہے کہ جو (99) صحيفة پر مشتمل ہے اور آخر میں اس کتاب کی فنی فہرست ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: