روضہ مبارک حضرت عباس کے سروسز ڈیپارٹمنٹ نے "گرین بیلٹ" میں صفئی مہم کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس کے سروسز ڈیپارٹمنٹ نے "گرین بیلٹ" کی بڑے پیمانے پر صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ صفائی مہم گذشتہ مہمات کا تسلسل ہے جو بابل اور بغداد سے کربلا کے داخلی راستوں کو صاف کرنے اور کربلا گورنریٹ کے میونسپل عملے کی مدد کے لئے انجام دی گئی تھیں۔

سروسز ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ محمد حربی نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گرین بیلٹ منصوبہ کربلا گورنریٹ کے سب سے اہم منصوبوں میں سے ہے کیونکہ اس سے گورنریٹ کے ماحول کو بہتر بنانے اور صحرا کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے ، اسی طرح رہائشی علاقوں اور ملحقہ صحرا کے مابین قدرتی رکاوٹ ہے۔ اسصفائی مہم کے دوران سروسز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے"گرین بیلٹ" کو صاف ستھرا کرنے اور اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کئ لئے کوڑے کو ہٹانے کے لئے خصوصی آلات کا استعمال کیا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "یہ مہم کچھ دن جاری رہے گی کیونکہ اس سلسلے کی پہلی مہم جو کہ (بابل - کربلا) روڈ اور ملحقہ راستوں کو صاف کرنے کے لئے شروع کی گئی تھی، سات دن تک جاری رہی۔" اس کے بعد ، ہم (بغداد کربلا) روڈ کی طرف چلے گئے ، وہاں بھی یہ عمل سات دن تک جاری رہا ، اور سڑک کے دونوں اطراف بڑی مقدار میں کچرا اکٹھا کیا گیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کربلا اور اس کےشہریوں سے تعاون اوران کی سہولت کے لئے جنوبی حصے میں 27 کلومیٹر لمبائی اور 270،000 مربع میٹر کے رقبے کی مرمت اور بحالی کا کام بھی انجام دیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: