روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مابین الحرمین ڈویژن کے سربراہ سید۔ نافع الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "موجودہ موسمی حالات کے باعث روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عملے نے بین الحرمین کے دونوں اطراف میں 34 قابل نقل چھتریاں لگائیں ہیں تاکہ زائرین کرام خصوصا فیملیز کو سردی اور بارش سے محفوظ رکھا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا: " یہ پیراسولز(چھتریاں) ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوسکتے ہیں۔اور ایسے ٹیکسٹائل فیبرک سے بنا ئے گئے ہیں جو آگ ،موسمیاتی عوامل اور الٹرا وایلیٹ شعاعوں کے خلاف مزاحم ہوتا ہے۔ ہر پیراسول کا سائز(6m x 6m) میٹر اور اونچائی (3.5) میٹر ہے۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اس سے قبل سید الشھداء ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابا الفضل العباس کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کو گرمیوں میں دھوپ اور سردیوں میں بارش سے محفوظ رکھنے کے لئے تقریبا (200) موبائل پیراسولز مہیا کیے تھے