انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دوسرے بڑے دروازے باب امام الحسن (ع) کی بحالی اورترقی کا کام شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے حرم مطہر کے دوسرے بڑے دروازے باب امام الحسن علیہ السلام کی بحالی اورترقی کا کام شروع کر دیا ہے، جو کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہے۔ باب قبلہ کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا یہ دوسرا بڑا اور مرکزی دروازہ ہے۔

یہ کام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دروازوں کی بحالی و ترقیاتی منصوبے کا تسلسل ہے جس کا مقصد انہیں ایک ایسے انداز میں دکھانا ہے جو کہ ڈیزائن اور تعمیر کے لحاظ سے جدت اور اسلامی فنون اور طرز تعمیر کا شاہکار اور مرکزی داخلی راستوں سے ہم آہنگ ہوں۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں حرم مقدس کے شمال مشرقی حصے میں واقع باب امام علی الہادی علیہ السلام اور شمال مغربی حصے میں واقع باب امام الکاظم علیہ السلام کی بحالی و تعمیر نو کا کام کیا گیا تھا۔

مذکورہ بالا محکمہ کے سربراہ انجینئرضیاء مجید الساعغ نے الکفیل نیٹ ورک سے ان کاموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے حرم مطہر کے تمام دروازوں اور داخلی راستوں پر بہت زیادہ توجہ دی ہے اور یہ کام حرم مطہر کے سب سے بڑے توسیعی منصوبے کا تسلسل ہے تاکہ ان بیرونی دروازوں کو بھی پہلے سے زیادہ وسعت دینے کےساتھ ساتھ عظمت و خوبصورتی کا آرکیٹیکچرل اور فنکارانہ شاہکار بنایا جا سکے۔

انھوں نے کہا : "اس کام کے پہلے مرحلے میں دیواروں پر لگی پرانی ٹائلز اور پلستر کو ہٹانا، دیواروں کی پائیداری اور مضبوطی برقرار رکھنے کے لئے انھیں خاص مواد سے ڈھکنا اور کچھ ضروری سسٹمز کی وائرنگ کرنا شامل ہیں۔ یہ تمام کام مرتب شدہ منصوبے کے مطابق کئےج رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کام کے دوران بھی یہ دروازہ بند نہ ہو اور زائرین کی آمدورفت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔ "

انہوں نےمزید کہا: "ارض القدس کنسٹرکشن کنٹریکٹنگ کمپنی کے خصوصی کیڈر نے حرم مطہر کے تمام بیرونی ابواب کی تعمیر نو و ترقی اور ان دروازوں کے آرکیٹیکچرل اور آرٹسٹک ڈیزائن کو داخلی راستوں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعمیراتی اسلوب سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ایک ورک پلان
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: