انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کا عملہ سید علی ابن الحمزہ کے مزار کی تعمیر نو اور بحالی کے لئے مصروف عمل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے سید علی ابن الحمزہ رضی اللہ عنہ کے مزار کی تعمیر نو اور بحالی کے کاموں کو تیز کر دیا ہے۔ یہ مزار پیدل کربلا جانے والے زائرین کے لئے ایک خدماتی سائٹ کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ مزار کربلا جانے والی ایک اہم سڑک پر واقع ہے اور ایام زیارت خاص کر زیارت اربعین کے دوران لاکوں زائرین یہاں قیام کرتی ہے۔
مذکورہ کاموں کے نگران اور مذکورہ محکمہ میں تعمیراتی ڈویژن کے انچارج انجینئر محمد مصطفی التویل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس منصوبے پر کام ان کاموں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جوکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کربلا گورنریٹ کے اندر اور باہرمتعدد سروس سائٹس اور مزارات کی دیکھ بھال اور بحالی کے حوالے سے کئے ہیں تاکہ زائرین کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکیں۔ "

انہوں نے مزید کہا: "وہ کام جو ہمارے عملے کو سونپے گئے تھے اور جو ہم نے جنرل سیکرٹریٹ کی منظوری کے بعد شروع کیے تھے حسب ذیل ہیں۔
سینٹری کمپلیکس کا قیام : یہ سینٹری کمپلیکس دو فلورز اور(42) سینٹری یونٹس پر مشتمل ہے۔ سینٹری کمپلیکس مردوں اور عورتوں کے لئے الگ الگ حصے بنائے گئے ہیں۔ اس کمپلیکس میں تمام جدید سسٹمزموجود ہیں۔ کمپلیکس کے فرش کو سیرامک ​​اور گرینائٹ مواد سے ڈھانپا جائے گا جبکہ اس کے بیرونی حصے میں کربلائی کاشیکا استعمال کیا جائےگا۔

انھوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا: "کام منصوبوں کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں ، کیونکہ پہلےفلور پر سینٹری یونٹس کے لئے پلمبنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے اور دیواروں پر ٹائلزلگانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ جہاں تک دوسری منزل کی بات ہے تو سینٹری یونٹس کو انتظامی کمروں سےعلیحدہ کرنے کی تیاری کا کام جاری ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: