الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کی جانب سے 52 ویں تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو نے طبی امداد اور دوران جنگ زخمیوں کی دیکھ بھال پر اپنا 52 واں تربیتی کورس منعقد کیا ہے۔ اس کورس میں سیکیورٹی فورسز اور ملٹری پیرامیڈکس کے ایک گروپ کوتربیت دی جا رہی ہے جس کا مقصد انھیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے تاکہ ایسی کسی بھی صورتحال میں جانی نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔

یہ کورس گذشتہ کورسز کا تسلسل ہے جو اس سے قبل بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ نصاب کے مطابق خصوصی عملے کی نگرانی میں کروائے جا چکے ہیں۔

الکفیل اکیڈمی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسٹر قاسم علی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "اس کورس میں جنگ کے دوران زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے، زخمیوں کو ڈیل کرنے اور انہیں میدان جنگ سے باہر نکالنے کے جدید طریقہ کار کو سیکھنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ اس کورس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: تعلیمی سیشنز اور عملی تربیتی سیشنز۔
عملی تربیتی سیشنز کےدوران ملٹری پیرامیڈکس اور سیکیورٹی اہلکار سکھائے جانے والی طبی مشقوں اور طریقوں کا عملی مظاہرہ بھی کریں گے۔۔ "

انہوں نے مزید کہا ، "اس کورس کے دوران فریکچرز، جل جانے، شدید زخمی ہونے، بہت زیادہ خون بہہ جانے ، ہوش کھو جانے، سینے کی چوٹوں ، معمولی چوٹوں اور زخموں کی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے اور ریسکیو کرنے کی تربیت دی جائے گی ۔"

یہ قابل ذکر ہے کہ اکیڈمی اپنے تربیتی نصاب میں پانچ محوروں پر کام کرتی ہے۔

پہلا: فوجی طبی امداد ، جو سیکیورٹی فورسز کودی جاتی ہے۔

دوسرا: طبی امداد ، جو میڈیکل اور نرسنگ عملے کو دی جاتی ہے۔

تیسرا: پیشہ ورانہ حفاظت ، کمپنیوں اور اداروں کے کارکنوں کو دی جاتی ہے۔

چوتھا: معاشرتی ، عام طور پر عراقی معاشرے اور عام شہریوں کے لئے ہے۔

پانچواں: آفات اور ہجوم میں کام کرنے والےعملے کے لئے ہے۔

واضح رہے کہ الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو سارا سال ابتدائی طبی امداد کے متعدد کورسز کا انعقاد کرتی ہے اور ان کورسز کے ذریعے اب تک درجنوں پیرامیڈکس کو تربیت دی جا چکی ہے جواب اپنے اس کام کے ذریعے معاشرے اور لوگوں کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔ اکیڈمی تربیتی کورس کے اختتام پر ٹرینیز کو یورپیئن سیکیورٹی اکیڈمی کے ذریعہ منظور شدہ ایک سرٹیفکیٹ بھی دیتی ہے کیونکہ الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو بین الاقوامی سطح پر یوروپی سیکیورٹی اکیڈمی (ESA) سے تسلیم شدہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: