عراق انٹرنیشنل بک فیئر میں العمید انٹرنیشنل سنٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کی کتابیں اور مطبوعات خاص و عام کی توجہ کا مرکز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ العمید انٹرنیشنل سنٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے کاموں نے عراق انٹرنیشنل بک فیئر جس کی میزبانی اس وقت بغداد کررہا ہے، میں آنے والوں کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔

نمائشی یونٹ کے سربراہ اور نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین کے سربراہ سید محمد الاعراجی نے بتایا کہ اس نمائش میں ہماری شرکت مؤثراور متنوع تھی یہی وجہ ہے کہ نمائش میں آنے والے تمام لوگوں خصوصا نامورعلمی و ادبی شخصیات جن میں ماہرین تعلیم ، دانشور اور مذہبی شخصیات شامل ہیں، نے ہماری کتابوں اور مطبوعات میں خصوصی دلچسپی لی۔ اس کے علاوہ ہماری اشاعتیں ، تحقیق اور تحریر سے اشاعت تک پوری طرح سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تیار کردہ ہیں اور یہ اہم نکتہ اس نمائش میں ہماری موجودگی دوسرے ناشروں سے مختلف بناتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ وزیٹرز کی جانب سے العمید انٹرنیشنل سنٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے جن کاموں اور مطبوعات کو بے حد پسند کیا گیا ان میں سینٹر کے علمی جرائد (الامید) ، (بحر) ، (تسلیم)، جمعہ کے خطبات کا انسائیکلوپیڈیا ، صحیفہ سجادیہ اور امام زین العابدین علیہ السلام کی دعاؤں اور تشریحات پر مشتمل کتاب المصباح، اور دیگر علمی و ثقافتی مطبوعات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مرکز سے وابستہ دار الرسول الأعظم(صلّى الله عليه وآله) کی مصنوعات کو بھی وزیٹرز نے ہبت سراہا۔

انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بین الاقوامی پروگرام میں شرکت العمید انٹرنیشنل سنٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کی علمی و ثقافتی اور دیگر مصنوعات اور اہداف کو متعارف کرانے کا ایک اچھا موقع ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: