حضرت زینب(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے معلوماتی مقابلے کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ فیملی کلچر سنٹر نے (ما رأيت إلّا جميلاً) کے عنوان سے خواتین کے لئے ایک مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ مقابلہ نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی حضرت زینب (عليها السلام) کی ولادت باسعادت کے پر مسرت دن ٥ جمادی الاول کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس سنٹر کی ڈائریکٹر عاصمہ ابراہیم نے بتایا کہ یہ مقابلہ اس سینٹر کی ان ثقافتی سرگرمیوں اور پروگراموں کا حصہ ہے جو حضرت زینب (عليها السلام) کی حیات طیبہ کے مختلف پہلووں کو دنیا تک پہنچانے کے لئے منعقد کئے جا رہے ہیں اور سوالات وجوابات پر مبنی یہ مقابلہ ان کے تعارف کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مقابلہ بروز جمعہ (19 دسمبر 1999) سے بروز اتوار (20 دسمبر 1999) تک جاری رہے گا۔
اس مقابلہ میں ہر روز دو سوال پوچھے جائيں گے اور شام ٦بجے تک ان کے جوابات موصول کیے جائيں گے اور پھر صحیح جواب دینے والی خواتین کے درمیان انعام کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی
اس مقابلہ میں شمولیت کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://www.facebook.com/thaqafaasria1
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: