جشن میلاد حضرت زینب(س) کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کو انتہائی خوبصورتی اور عقیدت سے سجا دیا گیا

جشن میلاد حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے پر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو انتہائی خوبصورتی اور عقیدت سے سجایا گیا ہے۔ روضہ مبارک میں ہر طرف خوشی اور مسرت کے مظاہر نظر آ رہے ہیں۔ مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینرز ہر طرف آویزاں ہیں۔ روضہ مبارک میں جگہ جگہ پھولوں کے بڑے بڑے گلدستے فضا کو خوشگوار بنا رہے ہیں۔ رنگ برنگی لائٹس نے روضہ مبارک کی آرائش کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

حسب روایت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اس عظیم یوم سعید کی مناسبت سے محافل اور پروگراموں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے البتہ وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی عالمی وملکی صورت حال کے پیش نظر اس مرتبہ ان پروگراموں کو مختصر کیا گیا ہے۔

واضح رہے اہل بیت نبوی سے مربوط ہمارے حقیقی اسلام کی تاریخ میں بہت سی ایسی عظیم خواتین کا ذکر ملتا ہے کہ جنہوں نے اسلامی تاریخ کے صفحات پر اپنے سیرت و کردار کی بلندی اور کارناموں کی رفعتوں کو ثبت کیا ہے، اھل بیت اطہار کی وہ خواتین جو زہد و تقوی ،قربانی و فدا کاری اور صبر وشجاعت میں اعلی ترین مراتب پر فائز ہیں ان میں نمایاں ترین نام دختر بتول حضرت زینب بنت علی ابن ابی طالب علیھم السلام کا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: