قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے (اللؤلؤ المكنون) کورس کی حافظات کے لئے اعزازات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے (اللؤلؤ المكنون) کےعنوان سے مرتب کردۃ حفظ کورس کے ممتاز شرکاء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اورکورس کے شرکاء کو اعزازت اور تحائف سے نوازا گیا۔

یہ تقریب ان شرکاء کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی جنھوں نے نو مہینے کے مختصر عرصے میں قرآن پاک کے 23 سپاروں کو حفظ کیا تھا۔

مرکز کی سربراہ منار الجبوری نے کہا کہ اس اعزازی تقریب کا انعقاد حضرت زینب (علیها السلام) کے جشن میلاد کی بابرکت مناسبت پر کیا گیا تھا تاکہ دیگرشرکاء میں بھی قرآن مجید کو اسی رفتار اور عقیدت کے ساتھ حفظ کرنے کے لئے تحریک پیدا کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا: "اس کورس کے شرکاء نے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال میں قرآن مجید کوحفظ کرنے کے لئے غیر معمولی کوششیں کی ہیں اور اس کورس کے شرکاء دو ہفتوں میں قرآن کا ایک مکمل پارہ حفظ کرتے ہیں، جو کہ غیر معمولی اور اہم کارنامہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ان ممتاز طالبات کی تعریف اور حوصلہ افزائی ان خدمات کا تسلسل ہے، جو اس نقطہ نظر کو جاری رکھنے اور قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرتیں ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: