ڈائریکٹرعراق انٹرنیشنل بک فیئر: نمائش کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سٹال کو نمایاں اور ممتاز حیثیت حاصل رہی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے عراق انٹرنیشنل بک فیئر میں اپنی متنوع اور موثر کتابوں اور مطبوعات کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ یہ کتابی نمائش اختتام پذیر ہو چکی ہے جس میں 21 سے زائد عرب اور بیرونی ممالک نے 300 مطبوعات نمائش کے لئے پیش کیں۔۔

کورونا وبائی مرض کے نتیجے میں عارضی وقفے کے بعد بین الاقوامی نمائشوں میں یہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی پہلی شرکت ہے۔

الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے نمائش کے ڈائریکٹر ایھاب عبد الرزاق نے کہا کہ نمائش کے اس سیشن کی سرگرمیوں میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی شرکت نتیجہ خیز تھی اوراپنی متنوع اور موثر فکری ، ثقافتی اور علمی مطبوعات اور مصنوعات کی وجہ سے حرم مطہر کے سٹال کو پوری نمائش کے دوران ایک نمایاں اور ممتاز حیثیت حاصل رہی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نمائش کے آئندہ سیشنز میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی شرکت ہمارے لئے اعزاز اور رہنمائی کا باعث ہوگی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: