روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد الاشیقرکا زرعی منصوبوں الفردوس اور العوالي کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد الاشیقرنے اپنے نائب انجینئرعباس موسی کے ہمراہ زرعی منصوبوں الفردوس اور العوالي کا دورہ کیا ، یہ دونوں منصوبےکربلا کے صحرا ئی علاقوں کو قابل کاشت بنانے اور ملک میں زرعی شعبے کو ترقی دینے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شروع کئے گئے ہیں اور نہایت اہم اور اسٹریٹجک زرعی منصوبے سمجھے جاتے ہیں۔ ان منصوبوں کی بدولت ایسی منافع بخش فصلوں کو تیار کیا جائے گا جو خوراک کے حصول اور قومی زرعی شناخت کو بحال کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔
اس دورے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ، الکفیل اسپتال کے ڈائریکٹر، اور دونوں پروجیکٹس ڈائریکٹرزبھی سیکرٹری جنرل انجینئر محمد الاشیقرکے ساتھ تھے۔ ان پروجیکٹس کے ڈائریکٹرز نے ان منصوبوں کی کامیابی، فصلوں کو لگانے کے لئےدرکارتوانائی جس میں شمسی توانائی اور بجلی سے حاصل کی گئی متبادل توانائی شامل ہے کے بارے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔
اس دورے کے اختتام پر سیکرٹری جنرل انجینئر محمد الاشیقر نے ان منصوبوں کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور اپیل کی کہ وہ ان منصوبوں کے تمام مراحل کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: