جناب زینب(ع) کے جشن میلاد کے دن ان کی قبر اقدس کے لیے بنائی جانے والی نئی ضریح کے معدنی حصوں کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ضریح سازی کے سیکشن کے سربراہ جناب ناظم غرابی نے بتایا ہے کہ جناب زینب(ع) کے جشن میلاد کے دن ہمارے سیکشن کے ماہرین نے ان کی قبر اقدس کے لیے بنائی جانے والی نئی ضریح کے معدنی حصوں کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ضریح کے لیے سونے سے بنائے جانے والے حصوں کے علاوہ جن حصوں پر کام شروع کیا گيا ہے وہ ضریح کی جالی میں لگائے جانے والے سینکڑوں دائروی حصے ہیں کہ جنھیں سٹینلس سٹیل سے تیار کیا جا رہا ہے۔
ان دائروی حصوں کی تفصیل بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضریح کی 14جالیوں کے لیے تیار کیے جانے والے ان دائروی حصوں کی موٹائی 3 ملی میٹر ہے اور ان کا مقبض 6 ملی میٹر ہے، اور ہر دائروی حصہ پہلے دو نصف کروں کی شکل میں تیار کیا جا رہا ہے، کہ جنھیں بعد میں جوڑ کر مکمل دائروی شکل دی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیکشن کے ماہرین ضریح مبارک کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے پرخلوص محنت کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں ہم ضریح کے بہت سے اجزاء کی تیاری کا کام مکمل کر لیں گے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ضریح کے لکڑی کے حصوں کو بنانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے کہ جن میں سے اکثر معدنی حصوں کی اندرونی طرف قرار پائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: