وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق: الکفیل یونیورسٹی اعلی تعلیم کے جدید اداروں میں ایک روشن علامت ہے

وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق میں شعبہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سے وابستہ ای لرننگ پروجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر عامر سلیمالأمير نےکہا ہے کہ الکفیل یونیورسٹی اعلی تعلیم خاص طور پر ای لرننگ کے شعبے میں جدید اداروں میں سے ایک ہے اور ہمیں ہمیشہ یہ کامیابی اور ترقی کی راہ میں ایک روشن نشانی نظر آتا ہے۔
یہ بات ڈاکٹر عامر سلیم الامیر نے ای لرننگ پروجیکٹ سے وابستہ اعلی سطحی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے الکفیل یونیورسٹی کے دورے کے دوران کہی۔ الکفیل یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹرنورس الدهان نے انتظامی معاون ڈاکٹر فارس اور وائس چانسلر ڈاکٹر نوال المیاالی اور فیکلٹی ڈینز کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران وفد کو تعلیمی اور تکنیکی سہولیات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے اور معیار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
۔
اڈاکٹر عامر سلیم الامیر نے مزید کہا: "الکفیل یونیورسٹی کے بارے میں ہم نے اب تک جو پڑھا ہے اور آج ہم نے جو دیکھا ہے اس میں بہت فرق ہے۔ یونیورسٹی تمام شعبوں میں بین الاقوامی خصوصیات اور معیار کے مطابق کام کررہی ہے اور یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرگرم دیگر اداروں سے ممتاز ہے۔
اسی تناظر میں وفد کے ایک اور رکن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسام الخلدی نےکہا: "الکفیل یونیورسٹی ایک قابل ذکر یونیورسٹی ہے جو عمارتوں ، کلاس رومز ، لیبارٹریز کے اعلی اور جدید معیار،رپائیداری اور ڈیزائن کے ساتھ ساتھ نئے اور جدید آلات ، ٹیکنالوجی اور جدید طریقہ تدریس کے حوالے سے بھی بین الاقوامی معیار پر پورا اترتی ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: