عقیلہ بنی ہاشم حضرت زينب(ع) کی ولادت کے پر مسرت دن کی مناسبت سے خواتین کا جشن میلاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبةُ الخطابة الحسينيّة نے عقیلہ بنی ہاشم حضرت زينب بنت علي(عليهما السلام) کے جشن ولادت کے موقع پر ایک پر مسرت تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب کورونا وبائی مرض کے باعث ملکی و عالمی صورتحال کے پیش نظر تمام تر احتیاطی و حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام موسی الکاظم (ع) بیسمنٹ میں میں منعقد کی گئی تھی۔ اس جشن میلاد کی اس تقریب میں خواتین زائرین کے علاوہ حرم مطہرسے وابستہ وویمن سٹاف کے ایک گروپ نے شرکت کی۔
شعبةُ الخطابة الحسينيّة کی انچارج مسز تحرید التمیمی نے بتایا: "یہ جشن ڈویژن کی اہم سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے۔ ہم عقیلہ بنی ہاشم حضرت زينب بنت علي(عليهما السلام) کی حیات مبارکہ کے مختلف پہلووں کو دنیا تک پہنچانے اور اسلام کی بقاء کے لئے آپ کے عظیم کردار کو روشناس کروانے کے لئے ہر سال اس جشن کا انعقاد کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس جشنیہ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا اور اس کے بعد حضرت زينب بنت علي(عليهما السلام) کی حیات طیبہ کے مختلف پہلووں، واقعہ کربلا اور اسکے بعد آپ کے عظیم کردار اور لازوال قربانیوں پر بات کی گئی۔ خواتین کو عصرحاضر کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے آپ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے اور آپ کے ابدی پیغام کو سمجھنے کا درس بھی دیا گیا۔ "
انہوں نے مزید کہا ، " جشن میلاد کی اس پرمسرت تقریب کے دوران حضرت زينب (عليها السلام) کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت اوراشعار بھی پیش کئے گئے ۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: