ما بین الحرمین جشن میلاد حضرت زینب الکبریٰ (عليها السلام) کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی و مواکب کی جانب سے حضرت زینب الکبریٰ علیہا السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر ما بین الحرمین جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جشن کا آغاز تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری سيد بدري ماميثة نے حاصل کی ، اس کے بعد سيد علاء بدري عوينات نے اس بابرکت موقع کی مناسبت سے حضرت زینب (علیہا السلام) کی حیات طیبہ کے مختلف پہلووں، آپ کے والد أمير المؤمنين علي بن أبي طالب اور آپکی والدہ حضرت فاطمہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے قریب آپ کے مقام و مرتبہ، تقویٰ ، علم اور سانحہ کربلا کے بعد پیغام حسینی کو زندہ رکھنے کے لئے ان کے عظیم کردار اور قربانیوں کے کے بارے میں گفتگو کی۔
پھر تقریب میں موجود نامور شعراء سمير الوائلي، صاحب الكربلائي، حميد الطويرجاوي اور السيد ماجد نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شان میں نظمیں اور قصیدے پیش کیے اور اپنی نظموں اور قصیدوں کے ذریعے اہل بیت علیھم السلام سے اپنی عظیم محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: