زائرین کی آمد و رفت میں آسانی کے لئے مقامات مقدسہ سے متصل راستوں سےسیکیورٹی بیریئرز ہٹا دئیےگئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اورحضرت عباس علیہ السلام سے متصل صاحب الزمان اسٹریٹ (عجّل الله فرجه الشريف) اور ام البنین اسٹریٹ عليها السلام) سے سیکیورٹی بیریئرز ہٹا دئیے ہیں۔ ان سیکیورٹی بیریئرزکو ہٹانے کا مقصد ٹریفک، زائرین اور اس علاقے کے رہائشیوں کی آمدورفت میں سہولت پیدا کرنا ہے۔

سیکیورٹی بیریئرزکو ہٹانے میں مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کو مابین الحرمین سیکشن، کربلا پولیس اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا تعاون بھی حاصل تھا۔ سیکیورٹی بیریئرز کے بجائے اب موبائل ٹیمیں سیکیورٹی صورتحال کی پیروی اور نگرانی کرنے اورآمدورفت کو منظم کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گی۔

مابین الحرمین سیکشن کے سربراہ سید۔ نافع الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ اقدامات سیکیورٹی حکام، دونوں مقامات مقدسہ کے سیکیورٹی کے ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے منظوری لینے کے بعد عمل میں لائے گئے ہیں۔ ان رکاوٹوں کو ہٹانے سے زائرین کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی خاص طور پر خصوصی ایام زیارت کے دوران جب لاکھوں زائرین کربلا جاتے ہیں۔ ہم ان دو اہم گلیوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے ان کو مثالی داخلی راستہ بنانے کے لئے کام کریں گے اور دونوں مقامات مقدسہ کے سیکیورٹی کے ڈیپارٹمنٹس سے وابستہ سیکیورٹی سٹاف اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل موبائل ٹیمزسیکیورٹی صورتحال کی پیروی اور نگرانی کرنے اورآمدورفت کو منظم کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گی۔"

انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے کنسٹرکشن ورکس ڈویژن کے سربراہ انجینئر محمد مصطفی التویل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ان رکاوٹوں کو دور کرنے کا کام کربلا میونسپلٹی ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے قائم کردہ توسیع مہم کا حصہ ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے متصل قبلہ اسٹریٹ، العلقمی اسٹریٹ اور بغداد اسٹریٹ سے رکاوٹوں کو ختم کرنے کے بعد ہم نے ان گلیوں میں کام شروع کیا کیوں کہ زائرین مقامات مقدسہ آنے کے لئے انھی مرکزی اور ثانوی راستوں کو استعمال کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا ، "ان اقدامات سے گلیوں کی گنجائش بڑھنے اور ہجوم کو کم کرنے میں مدد ملی گی اور خاص مناسبات پر زائرین اورعزائی جلوسوں کی آمدورفت کو منظم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: