روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کی لائبریری نے اکیڈمک ایجوکیشن کو سپورٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز اور انسٹیٹیوشنز (IFLA) نے تصدیق کی ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرر ثقافت سے وابستہ لائبریری اوردار المخطوطات نے انفارمیشن اینڈ لائبریرزکے شعبے میں اکیڈمک ایجوکیشن موومنٹ کو سپورٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشن اور انسٹیٹیوشن (IFLA) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ، عنوان: (IFLA حکمت عملی: جہاں تعلیم اور منصوبہ بندی دونوں ملتے ہیں)۔
لائبریری کے انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم سنٹر کے ڈائریکٹر کے سید حسنین الموسوی نےالکفیل نیٹ ورک سےبات کرتے ہوئے کہا: "فیڈریشن کی حالیہ رپورٹ میں لائبریری کی سرگرمیوں کو دلچسپ قرار دیا گیا ہے کیونکہ لائبریری نے پائیدار ترقی 2030 کے لئے اقوام متحدہ کے اہداف کے حصول کے لئےترقیاتی عمل کی قیادت کرنے اور قومی اداروں کے ساتھ شراکت دار کی حیثیت سے بات چیت کرنے کی اپنی ذمہ داری قبول کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، "اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لائبریری نے عراقی لائبریریوں کی حمایت اور ان کے انسانی وسائل کی ترقی کے لئے سائنسی اور مطالعاتی پروگراموں کا ایک پیکیج شروع کیا ہے جوانفارمیشن اینڈ لائبریرزکے شعبے میں اکیڈمک ایجوکیشن موومنٹ کو سپورٹ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ "
انھوں نے مزید کہا ، "اس رپورٹ میں متعدد سرگرمیوں اور اس کے حصول کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ، جس میں شامل ہیں:
- روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرر ثقافت سے وابستہ لائبریری اوردار المخطوطات کے انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم سنٹر نے ، کالج آف آرٹس / المستنصیریا یونیورسٹی کے انفارمیشن اینڈ لائبریری ڈپارٹمنٹ میں نصاب کو اپ ڈیٹ کیا ہے تاکہ جدید خودکار نظاموں اور پروگراموں کے مطابق انڈیکسنگ کے نئے اصولوں (RDA) کو متعارف کرایا جاسکے۔
عراقی کتب خانوں میں ماہرین کو جدید اشاریہ سازی کے نظام کی تربیت دینا ، اور عراقی لائبریریوں کی بحالی پر کام کرنے کے لئے ان کو اہل بنانا تاکہ وہ لائبریوں کی بحالی اور تحفظ کا آغاز کر سکیں۔ ہم نے اب تک 30 تعلیمی اورعملی تربیتی کورسز کا انعقاد کیا ہے اور عراقی کتب خانوں کے 270 سے زیادہ ملازمین کو تربیت دی جا چکی ہے۔
الموسوی نے یہ نتیجہ اخذ کیا: "جو کچھ حاصل ہوا ہے وہ مرکز کے کارکنوں کی مشترکہ کاوشوں اور ان کی علمی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں استعمال کرنے کا نتیجہ ہے کیونکہ روضہ مبارک حضرت عماس علیہ السلام کی جانب سے تمام ضروری وسائل کیے گئےہیں اور ہم اس مقصد کے لئے تیار کردہ منصوبے کے مطابق اپنے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: