شیعہ مزارات کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی ضیافت میں

آج صبح بروز بدھ (7 جمادی الاول 1442 ہجری) بمطابق (23 دسمبر ، 2020 ) کوعراق کے شیعہ مزارات کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شيخ خليفة الجوهر(دامت توفيقاتُهُ) نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں حاضری کا شرف حاصل کیا اور مراسم زیارت اورنماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انھوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر جناب مصطفیٰ ضیاءالدین ​​اور متعدد سینئرآفیشلز سے ملاقات کی۔
شیخ جوہر نے اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور شیعہ مزارات کے تحفظ و بحالی کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے جنرل سیکریٹریٹ کے مؤقف اور کردار پر شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی پر روضہ مبارک کے سٹاف کی کاوشوں کی بھی بے حد سراہا اور اللہ تعالی سے دعا کی تمام نیکی اور بھلائی کےکام ان کے ہاتھوں سے انجام پائیں۔ .
جناب مصطفیٰ ضیاءالدین نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے اہداف اور نظریات مشترک ہیں اس لئے مقدس مقامات اور مزارات کے مابین مواصلات ، تعاون اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے مضبوط روابط کی ضرورت ہے۔
اس دورے کے اختتام پر جناب مصطفیٰ ضیاءالدین ​​اور سینئرآفیشلز نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شيخ خليفة الجوهر(دامت توفيقاتُهُ) کو زیارت کی مقبولیت اورسلامتی کی دعاوں کے ساتھ الوداع کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: