مرکز تراث بصرہ کی نئی کتاب: (التّنبيه على غرائب مَنْ لا يحَضـرُهُ الفقيه)

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی وانسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث بصرہ نے حال ہی میں بصرہ کے عالم شيخ مُفلح بن حسن الصَّيمريّ البصـريّ البحراني کی تحریر کردہ کتاب (التّنبيه على غرائب مَنْ لا يحَضـرُهُ الفقيه) شائع کی ہے کہ جو اس سے پہلے مخطوط طورت میں موجود تھی۔
مذکورہ بالا مرکز کے معاون مدیر شیخ یاسین یوسف نے کہا ہے کہ: یہ کتاب ہمارے مرکز کے تراثی خزانہ میں مخطوط صورت میں موجود تھی کہ جسے بصرہ کی تراث کے احیاء اور طلاب علم ومعرفہ کے لیے تحقیق کے بعد شائع کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس کتاب میں شیخ صدوق کی کتاب (مَنْ لا يحَضـرُهُ الفقيه) میں موجود ایسے مسائل کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ ہمارے علماء کے اجماع کے برخلاف ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: