الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 20 سالہ مریض کے پیروٹڈ سلیوری گلینڈ میں موجود ٹیومرکو کامیابی کے ساتھ ہٹایا ہے

الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 20 سالہ مریض کے پیروٹڈ سلیوری گلینڈ میں موجود ٹیومرکو کامیابی کے ساتھ ہٹایا ہے۔

الکفیل ہسپتال میں فیشل سرجری کے ماہر اور اس میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان الطائي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے 20 سالہ مریض کے پیروٹڈ سلیوری گلینڈ میں موجود ٹیومر کو کان کی جانب کٹ لگا کر ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

انھوں نے کہا : "اس آپریشن کے دوران مریض کے چہرے پر کسی قسم کا کوئی نشان یا کٹ نہیں لگایا گیا ہے۔ "

انھوں نے مزید کہا ، "یہ آپریشن عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے ، اور اس میں استعمال ہونے والی سرجیکل تکنیک میں جدید ترین ہے۔"

انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا: "یہ جدید ترین سرجیکل تکنیک ہے اور حال ہی میں ریاستہائے متحدہ امریکہ میں لاس اینجلس میں سرجنز نےاس کا استعمال شروع کیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: