العمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز کی جانب سے حضرت زینب الکبریٰ (سلام اللہ علیہا) کے جشن میلاد کا انعقاد

العمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز کی جانب سے حضرت زینب الکبریٰ (سلام اللہ علیہا) کی ولادت باسعادت کے موقع پر جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث جشن کے دوران سخت احتیاطی اور حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی تھیں اورالعمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز کے طلباء نے اس پر مسرت تقریب کے دوران مختلف سرگرمیاں اور پروگرام پیش کئے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر احمد الکعبی نے کہا: "حضرت زینب الکبری (سلام اللہ علیہا) کےجشن میلاد کی مناسبت پر، االعمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولزکی جانب سے اس پرمسرت موقع کو منانے کے لئےاسکولوں میں جشنئہ تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا تھا۔۔" .
انھوں نے کہا: "العمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز میں اہلبیت (علیہم السلام) کے جشن میلاد اور ایام شہادت کی مناسبات کے احیاء کے لئے تقاریب اور پروگرامز کا انعقاد غیر نصابی سرگرمیوں کا حسہ ہے اور ان مناسبات کو منانے کے لئے مستقل فورمز بنائے گئے ہیں اوراسلامی تقویم کے مطابق ان واقعات کو یاد کیا جاتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "اس میں کوئی شک نہیں کہ ان مواقع کی یاد دلانے کا مقصد اقدار، تعلیم اور طرز عمل کے لحاظ سے اہل بیت (علیہم السلام) کے اصولوں اور تعلیمات کو آنے والی نسلوں کے دلوں میں راسخ کرنا ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: