"الغاضريّة" کا پندرہواں شمارہ شائع کر دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی وانسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث کربلا نے اپنے سہہ ماہی رسالہ "الغاضريّة" کا پندرہواں شمارہ شائع کر دیا ہے۔ ایک سو سولہ صفحات کے اس شمارہ میں امام حسین علیہ السلام کے شہر کربلا کی تراث اور تاریخ کے بارے میں دسیوں مضامین موجود ہیں۔

اس میگزین کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر احسان الغریفی نے بتایا ہے کہ اس شمارے میں آثار قدیمہ کے ماہرین، تاریخ کے اساتذہ اور متعدد ادباء کے کربلا اور امام حسین علیہ السلام کے بارے میں تحقیقی مضامین شامل کیے گئے ہیں اور اس کے اگلے شماروں میں تنوع کی خاطر اہل قلم کے لیے اس رسالہ کے دروازے مفتوح ہیں۔
واضح رہے کہ یہ رسالہ 2015 سے شائع ہو رہا ہے اور اسے 2016 میں عراقی جرنلسٹس سنڈیکیٹ میں سال 2016ء میں (1621) نمبر کے ساتھ رجسٹرڈ کیا گيا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: