الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال گذشتہ پانچ سالوں کے دوران مفت طبی خدمات وعلاج کی مد میں 8 ارب عراقی دینار سے زائد کی کثیر رقم خرچ کر چکا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران ہسپتال کی جانب سے مفت طبی خدمات وعلاج کی مد میں 8 ارب عراقی دینار سے زائد کی کثیر رقم خرچ کی جا چکی ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ کی خصوصی ہدایات کے مطابق ہسپتال کے افتتاح سے ہی ضرورت مند افراد کے بلا معاوضہ علاج معالجے کے لیے خصوصی بجٹ رکھا گیا تھا اور ابتداء سے ہی اس سلسلہ کو شروع کر دیا گیا تھا جو اب تک جاری و ساری ہے۔
اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاسم الابراہیمی نے کہا: "ان خدمات سے کربلا مقدسہ اورجن عراقی شہریوں نے استفادہ کیا ہےوہ یہ ہیں:
- سیکیورٹی فورسز ، پاپولر موبلائزیشن فورسز اور ان کے اہل خانہ۔
- غریب ، ضرورت مند اور بے سہارا افراد۔
- 2019 میں شروع ہونے والے اصلاحاتی مظاہروں میں ہونے والے زخمی۔
کم آمدنی والے لوگ۔
- یتیم اور ان کے اہل خانہ۔
- دیگر زمروں میں بھی کچھ خاص شرحوں سےرعایات فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی: "الکفیل ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ بلامعاوضہ مفت فراہم کردہ طبی سہولیات کے ضمن میں اب تک سینکڑوں آپریشن بھی کیے جا چکے ہیں جن میں اوپن ہارٹ سرجریز، آنکھوں کی ٹرانسپلانٹیشن، نظام ہضم سے متعلقہ سرجریزاور ہڈیوں کے آپریشن وغیرہ سرفہرست ہیں۔

اس کے علاوہ دفاع وطن کی جنگ میں جسمانی اعضاء سے محروم ہو جانے والے سکیورٹی اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے رضاکاروں کو ہسپتال کی جانب سے بلامعاوضہ مصنوعی اعضاء لگانے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ بالا بجٹ سے ہی الکفیل ہسپتال نے ملک کے پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس بھی لگائے ہیں۔
اس کے علاوہ ہسپتال کے سٹاف یا رفاہی ادارے یا براہ راست ایسے معاملات جو میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعہ موصول ہوتے ہیں، ہسپتال کی جانب سے ان معاملات بھی مفت طبی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ "
اسی تناظر میں ہسپتال میں آپریشن کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن نے کہا: "گذشتہ برسوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اورعوامی تحریک کے ساتھ ساتھ دیگر واقعات یا حادثات میں زخمیوں کےعلاج میں بھی اسپتال کا کردار اہم تھا اور ہم نے بہت سارے ایسے کیسز جن کا علاج پہلےعراق میں ممکن نہیں تھا کو مقامی، عرب اور غیر ملکی ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیمز کی مدد سے مقامی سطح پر ممکن بنایا۔ ان میڈیکل ٹیمز نے اعصابی نظام ، فریکچر ، عمومی اور کاسمیٹک سرجری اور دیگر کیسزمیں پیچیدہ اور مشکل آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیئے اور ان میں جدید ترین ٹیکنالوجی اورآلات کا استعمال کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس جدید آپریٹنگ ہالز اوبر ون الکفیل ہسپتال کی پہچان ہیں۔ یہ جدید ترین آپریشن تھیٹرز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔
ان آپریشن تھیٹرز میں بین الاقوامی نظام اور معیار کے مطابق کام کیا جاتا ہے اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کرتے ہوئے مختلف طرح کی سرجریز کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: