صاحب الزمان اسٹریٹ کی توسیع و ترقی کے لئے بنیادی تیاریاں کی جا چکی ہیں ۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مابین الحرمین سیکشن اور مینٹیننس ڈویژن کے عملے نے صاحب الزمان اسٹریٹ میں نئے جگہوں کو شامل کرنے اور اسے توسیع دینے کے لئے تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس سٹریٹ کی توسیع کا مقصد ٹریفک، زائرین اور اس علاقے کے رہائشیوں کی آمدورفت میں سہولت پیدا کرنا ہے کیونکہ یہ ایک اہم سڑک ہے جو روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اورروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے متصل ہے اورخصوصی ایام زیارت کے دوران لاکھوں زائرین اس راستے کو استعمال کرتے ہیں۔
مابین الحرمین سیکشن کے سربراہ سید نافع الموسوی نے کہا: "اس گلی کو ایک اہم گلی سمجھا جاتا ہے کیونکہ زیادہ تر زائرین آمدورفت کے لئے اس راستے کو استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ دونوں مقامات مقدسہ سے متصل ہے اوراس کے دوسری جانب تجارتی مراکز ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پرانے شہر کے انتہائی اہم گلیوں میں سے ہے۔ اس لئے ہمرا سیکشن میونسپل ڈائریکٹوریٹ، کربلا پولیس ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ اورسیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے اس اہم راستے کی توسیع کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ "
مینٹیننس ڈویژن کے سربراہ انجینئر علاء حمزہ سلمان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "محکمہ کی ہدایت کے مطابق اور منظوری حاصل کرنے کے بعد ، ہم نے گلی کو وسعت دینے کے لئے اس کی سطح ہموارکرنا شروع کردی اور گلی میں موجود تمام رکاوٹوں اور سیکیورٹی بیریئرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس راستے میں موجود فائر اسٹیشن کو بھی واٹر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "اس کام میں بجلی کے کھمبے ، تاروں اور ٹرانسمیشن لائنوں کوبھی منظم کیا جائے گا جس کے بعد پرانے فرش کو ہٹا دیا جائے گا۔
اس سڑک کی توسیع وترقی اور خوبصورتی و بحالی کے لئے اٹھائے جانے اقدامات کو زائرین اور اہل علاقہ کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: