العمید یونیورسٹی کے کالج آف نرسنگ کی جانب سے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں نرسنگ سٹاف کے لئے تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ العمید یونیورسٹی کے کالج آف نرسنگ نے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں نرسنگ سٹاف کے لئے تربیتی کورس کا انعقاد کیا۔

اس کورس کے انعقاد کا مقصد فریقین کے مابین تعاون، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ کام کے فریم ورک کو متحرک کرنا ہے تاکہ الکفیل ہسپتال میں خدمات پیش کرنے والے نرسنگ سٹاف کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ اور مریضوں کوبہترین اورجدید خدمات فراہم کی جا سکیں۔

العمید یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ کے ڈین ڈاکٹر ضياء كريم البيّاتي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ یہ کورس عمومی طور پر العمید یونیورسٹی اور خاص طور پر کالج آف نرسنگ کے کمیونٹی سروس پروگرام کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کا مقصد علمی اور انسان دوست سرگرمیوں کا سلسلہ وارانعقاد ہے ، جس میں اس تربیتی کورس کا قیام بھی شامل ہے جو الکفیل ہسپتال کے نرسنگ سٹاف کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔

ضياء كريم البيّاتي کے مطابق ہسپتال نرسنگ سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوجدید پیشرفت سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کورس کا دورانیہ (150) گھنٹے تھا اور یہ کورس دو حصوں پر مشتمل تھا۔ کورس کا پہلا حصہ تھیورٹیکل لیکچرز جبکہ دوسرا حصہ عملی تربیت پر مشتمل تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: