گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے وفد کا صلاح الدین گورنریٹ میں متعدد آپریشنل سیکٹرز کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور سے وابستہ گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے ارکان نے صلاح الدین گورنریٹ میں سیکیورٹی فورسز اور پاپولر موبلائزیشن فورسز کے متعدد آپریشنل سیکٹرز کا دورہ کیا تاکہ جنگجوؤں کے حالات سے آگاہی حاصل کی جاسکے اور ان کے عزم اور حوصلے کو نئی تازگی فراہم کی جا سکے اور انھیں ملک کی سلامتی اور استحکام کے خلاف دشمن قوتوں کے ارادوں سے آگاہ کیا جا سکے۔
گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کا یہ دورہ ڈویژن کے زیر اہتمام فیلڈ ٹورزکی ایک سیریز کا ایک حصہ ہے اور اس فیلڈ ٹور کا شیڈیول پہلے سے مرتب کیا گیا تھا۔
گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی سربراہ شیخ حیدر العارضی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس دورے کے دوران وفد کو ان آپریشنل سیکٹرز میں ہونے والی تازہ ترین حفاظتی پیشرفتوں کے بارے میں بتایا گیا اور سکواڈ کے جوانوں کی جانب سے تمام تر مشکلات اور شدید موسمی حالات کے باوجود عراق کی سرزمین اور حرمت کی حفاظت کے لئے مستعد اور تیار ہونے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وفد نے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں اعلی مذہبی قیادت کی ہدایات کی پابندی کرنے اور داعش جیسے دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔
انھوں نے مزید کہا: "یہ دورہ ایک ہفتہ سے زیادہ جاری رہا اور اس میں پہلے سے طے شدہ آپریشنل سیکٹرز کا دورہ کیا گیا، جو یہ ہیں:
- پاپولرموبلائزیشن بریگیڈ 313 سامراء.
- پاپولرموبلائزیشن بریگیڈ 15 الحمرة شمال تكريت.
- فوج حماية الإمامين العسكريَّيْن(عليهما السلام).
- قيادة العلميّات في محور سامراء حشد شعبي.
- لواء العلقمي التابع للواء 26 حشد شعبي في قضاء بلد وسامراء.
- الفوج الرابع/ اللواء التاسع شرطة اتّحادية في قضاء الدور.
- اللواء 22 حشد شعبي في منطقة الزركة.
- اللواء في منطقة يثرب (تل الذهب).
- اجزيرة صلاح الدين میں للواء السادس حشد شعبي في .
- مقرّ مدفعيّة المحور السابع سبايكر.
- بلد کے علاقے میں ایک فوجی تربیتی کیمپ۔
- مقاتلة الدروع وكذلك مدفعيّة الحشد الشعبي في قاعدة سبايكر"
انھوں نے کہا: "میں نے اس دورے کے دوران دیکھا کہ جنگجوؤں کا جوش و جذبہ اور عزائم بلند ہیں اور ان کے دل وطن کی محبت سے سرشار ہیں اور ان کی جان دفاع وطن کے لئے حاضر ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے ان کے حوصلے اور بلند ہوں گے اور ان کے عزم وطن عزیز کی سلامتی اور حفاظت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے بارے میں سوچنے والے کے خلاف ناقابل تسخیر رکاوٹ بنے رہیں گے۔
سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں نے اس مدد اور تعاون پر اعلیٰ دینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے اخلاقی اور روحانی مدد ان کے وطن کی حفاظت کے ارادوں کو مصمم اور عزائم کو بلند کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: