چھٹے سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے ضمن میں: مضیف امام حسن علیہ السلام کا افتتاح۔

ویسے تو ہمارے آئمہ میں سے ہر امام تمام فضائل و مناقب کا مرکز اور سر چشمہ ہے لیکن کچھ ایسی صفات حمیدہ ہیں جو تاریخ نے خاص طور پر کسی امام کے بارے میں ذکر کی ہیں۔ امام حسن علیہ السلام کو تاریخ جود و کرم کے ساتھ خاص طور پر موصوف کیا ہے اور انہیں کریم اہل بیت علیھم السلام کا لقب دیا ہے۔
پس امام حسن علیہ السلام کے اس لقب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس سال حلہ میں منعقد ہونے والے جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے حوالے سے جشن کی انتظامی کمیٹی نے ردِ شمس کے مقام پر پہلی رمضان سے ہی مضیف امام حسن علیہ السلام کے نام سے مہمان خانے کا افتتاح کیا یہ مہمان خانہ ایک وسیع خیمے پر مشتمل ہے کہ جہاں روزانہ ایک ہزار سے پندرہ سو افراد کو روزہ افطار کروایا جاتا ہے اور پوری رات آنے والے مؤمنین میں جوس اور دوسرے مشروبات تقسیم کیے جاتے ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک، بابل یونیورسٹی، دراسات قرآنیہ کالج اور دیوان وقف شیعی بابل کے خصوصی تعاون سے حلہ شہر میں چھٹا سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام منعقد کیا گیا کہ جو 14تا 16 رمضان تک جاری رہے گا یہ جشن حلہ میں واقع ردِ شمس کے مقام پر منعقد کیا گیا ہے یہ وہی مقام ہے کہ جہاں حضرت امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے سورج کو پلٹایا تھا۔ اس جشن کی تقریبات میں علمی و تحقیقی کانفرنس، تقریرات، نمائش اور بہت سے دوسرے پروگرام شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: