چودھویں سالانہ موسم الاحزان الفاطمی فیسٹیول کا افتتاح

سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی مناسبت اور احیائے ایام فاطمیہ کے سلسلے میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی نے آج سہ پہر بروز ہفتہ ( 10 جمعہ الاول 1442 ھ) بمطابق (26 دسمبر، 2020) چودھویں سالانہ موسم الاحزان الفاطمی فیسٹیول کا افتتاح کیا، جو دس دن تک جاری رہے گا۔

چودھویں سالانہ موسم الاحزان الفاطمی فیسٹیول کے افتتاحی تقریب میں دونوں مقدس مقامات کے متعدد سینیئر آفیشلز اور زائرین نے شرکت کی۔

شعبہ شعائر حسینی کے سربراہ حاج ریاض نعمہ السلمان کے مطابق: “یہ فیسٹیول بہت سی سرگرمیوں پر مشتمل ہے ، جن میں سب سے اہم آواز اور تصاویر پر مشتمل (پینوراما) ہےجو جناب فاطمة الزهراء(عليها السلام) کی حیات طیبہ کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، "کربلا کے متعدد ادارے اور تنظیمیں بھی خصوصی عزائی تقریبات کے ذریعہ اس فیسٹیول میں شرکت کریں گی، علاوہ ازیں کربلا کی متعدد لائبریریزبھی اپنی فکری اور ثقافتی مصنوعات کو فیسٹیول کے دوران نمائش کے لئے پیش کریں گی۔"

انھوں نے مزید کہا: "اس فیسٹیول کے دوران متعدد شعراء اورنوحہ خوان کی شرکت کے ساتھ محفل مسالمہ منعقد کی جائے گی۔ اس کے علاوہ علامتی تابوت کے ساتھ خواتین کا ماتمی جلوس جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے شروع ہوگا اورروضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہو گا، بھی برآمد کیا جائے گا۔

دس سال سے کم عمر بچوں کے لئے بھی ایک اسٹوڈیو ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا ، تاکہ ہرتاکہ اس المناک واقعہ کے بارے جو کچھ ان کے ذہنوں میں ہیں اس کی تصویر کشی کر سکیں۔ اس تخلیقی سرگرمی کا مقصد بچوں کو اہل بیت علیہم السلام سے روشناس کروانا، ان کے دلوں میں اہل بیت علیہم السلام خصوصا حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی محبت پیدا کرنا، اہل بیت علیہم السلام خصوصا حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے ساتھ کئے جانے والے مظالم اور نا انصافیوں کو آشکار کرنا اور دنیا کو دکھانا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اھل بیت علیھم السلام سے محبت ہماری شناخت کا حصہ اور ہمارے خمیر میں شامل ہے اور ہم اس محبت کو نسل در نسل منتقل کرنے کی آرزو اورجستجو میں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: