دار الکفیل برائے طباعت ملک میں نوٹ بکس کی ضرریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے دار الکفیل برائے طباعت، ونشر واشاعت کے انچارج فراس ابراہیمی نے کہا ہے کہ روضہ مبارک کا پرنٹنگ پریس سکولوں اور کالجوں کے طلاب کے لیے سٹیشنری کی ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے درآمدات پر انحصار کیے بغیر ملک کی اس ضرورت کو پورا کرنے میں مدد دینے کے لئے تیار ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پریس میں کاپیاں اور رجسٹر بنانے والا یونٹ ایک دن میں مختلف سائز اور متعدد ڈیزائنز پر مشتمل ایک لاکھ سے زیادہ کاپیاں اور رجسٹر بنانے کے قابل ہے کہ جس میں معیاری کاغذ اور جلد کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پریس اس حوالے سے مختلف نجی اور سرکاری شعبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور کسی بھی نئے آرڈر کو لینے اور بروقت اس پورا کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس کام کے لیے پریس میں جس جدید ترین مشینری اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے وہ عراق کے اندر شاذ ونادر ہی کسی دوسری جگہ میسر ہے۔
مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل پتے، فون نمبرز اور ایل میل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
محافظة كربلاء المقدّسة – الإبراهيميّة – موقع السقّاء/2، قرب فضائيّة كربلاء المقدّسة.
فون نمبر : (07823950890) ، (07706733834) ، (07602335433).
میل ایڈریس: dar-alkafeel@outlook.com
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: