قمر کلچرل فورم کی جانب سےحوزہ علمیہ نجف اشرف کے مدرسین اور مقررین کے لئے تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ القمر کلچرل فورم کی جانب سے رواد فاؤنڈیشن برائے ترقی و انفارمیشن اور أكاديميّة البلاغي کے تعاون سے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مدرسین اور مقررین کے لئے دارالعلم سید خوئيّ (رحمه الله) نجف اشرف میں تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔
القمر کلچرل فورم کے ڈائریکٹر شیخ حارث الداحی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ القمر کلچرل فورم کے تحت منعقد ہونے والے سیشنز میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مدرسین اور مقررین کی یہ پہلی شرکت ہے اور یہ شرکت فورم کے کام کے لئے ایک نیا اضافہ اوروسیع افق کی افتتاح ہے کیونکہ مدرسین اور مقررین معاشرے میں ایک فعال اور بااثر کردار رکھتے ہیں۔ یہ تربیتی سیشن ان کی صلاحیتوں میں اظافے کا باعث ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سیشن کے دوران جدید تصورات اور تجاویز پر لیکچرز دیئے گئے۔ فورم کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر فیرس الشماری نے اس عرصے کے دوران دو دن جذباتی ذہانت سے متعلق ایک لیکچر دیا۔

جبکہ فورم کے محقق اور ممبر حسن الجوادی نے دو عنوانات (عوام کی رائے اور فیصلہ سازی میں اس کی اہمیت) اور (عصری مذہبی گفتگو کا طریقہ کار) پر گفتگو کی۔

آخر میں انھوں نے کہا کہ اس کورس میں شرکت صرف لیکچرز تک ہی محدود نہیں تھی ، بلکہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کےاساتذہ سے ملاقاتیں جن میں متعدد امور پر ان سے تبادلہ خیال کیا گیا بھی کورس کا حصہ تھا اور سب سے اہم فریقین کے مابین رابطوں کا تسلسل تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: