میڈیکل اینڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیز فیکلٹی کی عمارت کو فرنش کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیز فیکلٹی کی عمارت کی فرنشنگ کے علاوہ جدید آلات و سہولیات اور تمام ضروری سامان کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے اور میڈیکل اینڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیز فیکلٹی موجودہ تعلیمی سال میں طلباء کو داخلہ دینے کے لئے تیار ہے۔
یونیورسٹی کے سائنسی امور کےنائب صدر ڈاکٹر نوال المعالی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "یونیورسٹی کلاس رومزمیں انٹرایکٹو سمارٹ بلیک بورڈز، آرام دہ نشستیں ، جدید آلات اور تمام بنیادی ضروریات پوری مہیا کر رہی ہے اورلیبارٹریز کو جدید عملی اور سائنسی وسائل سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ طلباء کو مثالی تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔"
انہوں نے کہا: " میڈیکل اینڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیز فیکلٹی کو مہیا کیا گیا سامان نامور اور بااعتماد کمپنی کا تیار کردہ ہے جو طالب علم کو اس کے سائنسی مضمون کو سمجھنے اور اس کا ادراک کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اسی طرح کورونا وبائی مرض کے باعث موجودہ صورتحال میں تدریسی عمل کو جاری رکھنے کے لئے وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق کے منصوبے کے مطابق کلاس رومز اور لیبارٹریز جدید آلات نصب کئے جائیں گے۔"
اس پروجیکٹ کے انجینئر علی حسام نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: یونیورسٹی کے بیرونی حصے میں جاری کام آخری مراحل میں ہیں ۔ اس منصوبے کو تمام تر مطلوبہ تکنیکی اور انجینئرنگ مواصفات کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے جو وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق کے معیار کے مطابق ہیں۔ یہ پروجیکٹ (1300) مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور اس میں پانچ فلورز پر مشتمل ہے جن کا کل رقبہ (6500) مربع میٹر ہے ۔ اس عمارت میں طلباء کے لئے جدید طرز کی (12) وسیع و عریض کلاس رومز ہیں جن میں سے تین (195) مربع میٹر، تین (160) مربع میٹر، تین (150) مربع میٹر اور تین (145) مربع میٹر پر مشتمل ہیں۔ طلباء کو جدید تعلیم و تحقیق سے ہم آہنگ کرنے کے لئے (12) خصوصی تجربہ گاہیں بھی عمارت کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ میں جدید دفاتر، انتظامی کمرے ، باتھ رومز، اور کشادہ لفٹس بھی عمارت کا حصہ ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: