الکفیل ہیچریز پروجیکٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان منصوبوں میں سے ایک ہے جو پولٹری مصنوعات مرغیاں اور انڈے تیار کرتا ہے اور پولٹری کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے اور اس صنعت کی ترقی و فروغ اور لائیو سٹاک کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔
الکفیل ہیچریز پروجیکٹ نے عراق میں پولٹری اور لائیو سٹاک کی مصنوعات کی سپورٹ اور ترقی کے لئے 19 ملین سے زیادہ چوزے تیار کئے ہیں ، جن سے کھانے کے لئے استعمال ہونے والے مرغیاں اور انڈے دینے والی مرغیاں حاصل کی جائیں گی۔
یہ ادارہ پولٹری پراڈکٹس کے معیار کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے بھی کام کر رہا ہے، جو 19 ملین چوزوں کی بریڈنگ جا پہنچا ہے ، جن سے وافر تعداد میں پولٹری پراڈکٹس حاصل ہوں گی اور یہ پراڈکٹس نا صرف عراقی ماحول کے لئے موزوں ہیں بلکہ مقامی مارکیٹ اور مقامی مصنوعات کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ہوں گی۔
اس منصوبے کے اہداف و مقاصد یہ ہیں:
- مقامی مصنوعات کی ترقی و فروغ۔
- پولٹری فورمز (انڈے اور گوشت) کو وزن اور قسم کے لحاظ سے معیاری مصنوعات کی فراہمی جوعراقی حالات کے لئے موزوں ہوں۔
- ملکی افرادی قوت کے لئے روزگارکے نئے مواقع فراہم کرنا ۔
- اس صنعت میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانا۔
- عراق میں لائیوسٹاک صنعت کی ترقی میں حصہ ڈالنا۔
- حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق محفوظ پولٹری مصنوعات کی تیاری۔
انہوں نے مزید کہا: "اس منصوبے کی فی الحال پیداواری صلاحیت (19 ملین) مرغیوں سے زیادہ ہے اور امید ہے کہ جلد ہی یہ (24 ملین) مرغیوں تک پہنچ جائے
گی۔"
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا: "ہیچری پروجیکٹ ایک بڑے پروجیکٹ کا پہلا فیز ہے اورمستقبل میں یہاں پوڈ ہالز ، ایک فیڈ فیکٹری اور مذبح خانے بھی ہوں گے ، تاکہ اس شعبے میں زیادہ سے زیادہ انضمام کی کیفیت پیدا ہوسکے۔"
نوٹ: "ہیچری 2016 میں قائم کی گئی تھی ، جس میں جدید ترین ٹمپریچر کنٹرولنگ آلات ، انڈوں کے حصول اور چھانٹنے والے ہال، انکیوبیشن مشینیں ، ہیچریز، انڈوں کو ذخیرہ کرنے والا گودام اور ویکسینیشن اور پنجروں کے لئے مختص جگہیں ہیں۔