روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء (علیها السلام) کے یوم شہادت (۱۳ جمادی الاول) کی یاد میں حرم مطہر کے صحن میں روزانہ صبح کی مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
صبح کی ان مجالس میں موجود زائرین اور عزاداروں سے شعبہ مذہبی امورکے شیخ محسن الاسدی خطاب کر رہے ہیں۔
اس سلسلے کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محسن الاسدی نے حضرت فاطمہ زہراء (علیها السلام) کی سیرت طیبہ، فضائل و مرتبہ اوراسلام کی کی بقاء کے لئے ان کے نمایاں کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مختصر زندگی کے باوجود وہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک مکتب اور اسلام کی حفاظت کے لئے ایک روشن مینارہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (علیها السلام) کے نظریات اور بے مثال جرات و بہادری سے رہنمائی حاصل کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آپ (علیها السلام) کی حیات مبارکہ تمام خواتین اور یہاں تک کہ مردوں کے لئے بھی ایک بہترین نمونہ عمل ہے۔
انھوں نے قرآن کی آیات اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اہل بیت (ع) کی احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے حضرت فاطمہ زہراء (علیها السلام) کے مقام اور منزلت کو بیان کیا۔ مجلس کے اختتام پر حضرت فاطمہ زہراء (علیها السلام) پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور ان کی شہادت کے المناک واقعہ کو داد کرتے ہوئے نوحہ خوانی بھی کی گئی۔