چھٹے سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی اختتامی تقریب۔

چھٹے سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی اختتامی تقریب بروز جمعرات 16 رمضان 1434ھ بمطابق27 جولائی 2013 کو دیوان وقف شیعی بابل کے تقریبی ہال میں منعقد ہوئی یہ جشن امام حسین علیہ السلام اورحضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک، بابل یونیورسٹی، دراسات قرآنیہ کالج اور دیوان وقف شیعی بابل کے تعاون سے حلہ کے مؤمنین نے ردِ شمس کے مقام پر منعقد کیا اس جشن کی تقریبات تین دن تک جاری رہیں اور اس میں مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس سال جشن کی انتظامی کمیٹی نے جشن کے پروگراموں میں بہت سی ایسی تقریبات کو شامل کیا کہ جو گزشتہ سالوں میں جشن میں شامل نہ تھیں اس جشن کی تقریبات میں علمی و تحقیقی کانفرنس، قرآنی محافل، مشاعرے اور مختلف دینی و سماجی شخصیات کے خطابات وغیرہ سر فہرست ہیں اس جشن کی پوری پروگرامنگ اور انعقاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے نے جشن کی کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور انہیں مطلوبہ وسائل مہیا کئے۔
جشن کی انتظامی کمیٹی نے ایک قرار داد بھی پیش کی ہے کہ جس کے اہم نکات یہ ہیں۔
1. حلہ کے شہر کو مدینة الحسن مجتبیٰ علیہ السلام کا نام دیا جائے۔
2. جشن کے دوران سکالرز کی طرف سے جو تحقیقی و علمی مواد پیش کیا گیا ہے اس کی مختلف فورمز کے ذریعے نشر و اشاعت کی جائے۔
3. امام حسن علیہ السلام کی سیرت و کردار کو تربیتی مناھج میں شامل کیا جائے۔
4. امام حسن علیہ السلام کے جشن میلاد کو مزید ترقی و توسیع دی جائے۔
5. شہری حکومت و سرکاری انتظامیہ اس جشن کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کرے۔
یہ بات واضح رہے کہ امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک، بابل یونیورسٹی، دراسات قرآنیہ کالج اور دیوان وقف شیعی بابل کے خصوصی تعاون سے حلہ شہر میں چھٹا سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام منعقد کیا گیا کہ جو 14تا 16 رمضان تک جاری رہے گا یہ جشن حلہ میں واقع ردِ شمس کے مقام پر منعقد کیا گیا ہے یہ وہی مقام ہے کہ جہاں حضرت امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے سورج کو پلٹایا تھا۔ اس جشن کی تقریبات میں علمی و تحقیقی کانفرنس، تقریرات، نمائش اور بہت سے دوسرے پروگرام شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: