الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 53 سالہ مریض کے لبلبے سے ٹیومر کو کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا ہے

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 53 سالہ مریض کے لبلبے سے ٹیومر کو کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔
معدے ، جگر اور لبلبے کی سرجری میں ماہر ڈاکٹرسعد العلّاق نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم 53 سالہ مریض کے لبلبے سے (15 × 12) سینٹی میٹر کا ٹیومر نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا ، "ٹیومر کو مکمل طور پرنکالنے کے لئے لبلبے کا تقریبا (80٪) حصہ بھی نکال دیا گیا ہے اور جسم کے باقی حصوں کو محفوظ رکھنے کے لئے تلی کو بھی نکال دیا گیا ہے کیونکہ ٹیومر پیٹ ، گرہنی(duodenum )، تلی اور اس کی شریانوں سے منسلک تھا۔"
ڈاکٹرسعد العلّاق نے اس بات کی تصدیق کی: "آپریشن جو لگ بھگ تین گھنٹے جاری رہا، کے بعد مریض کی مستحکم ہے اور انشااللہ بہت جلد مکمل طور پر صحتیاب ہو جائے گا۔"
واضح رہے کہ الکفیل اسپیشلسٹ ہسپتال ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ علاج کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے کیوں کہ ہسپتال میں اپنے مقامی اور غیر ملکی ماہرطبی عملہ کے علاوہ جدید آلات اور جدید طبی ٹیکنالوجیزموجود ہیں اور الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال اپنی خدمات کے لحاظ سے جدید بین الاقوامی ہسپتالوں سے کم نہیں ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ الکفیل اسپیشلسٹ ہسپتال وقتا فوقتا متعدد بین الاقوامی ڈاکٹروں اور مختلف طبی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: