حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیھا) کی المناک شھادت کی یاد میں کمسن بچوں کا جوس عزاء

’’موسم احزان فاطمی‘‘ کے ضمن میں حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیھا) کی المناک شھادت اور تدفین کو یاد کرتے ہوئے منگل کی شام (13 جمعہ اول 1442 ہجری) بمطابق (29 دسمبر ، 2020) کو ماؤں نے اپنے دس سال سے کم عمر بچوں کے ہمراہ ایک جلوس عزاء میں شرکت کی۔

یہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے شروع ہوا۔ جلوس کی ابتداء میں سادۃ الخدام نے جناب زہراء سلام اللہ علیھا کا رمزی تابوت کاندھوں پہ اٹھایا ہوا تھا اور ان کے پیچھے سوگوار خواتین اور کمسن بچے چل رہے تھے۔ یہ جلوس عزاء بین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوا۔

یہ عزائی تقریب ’’موسم احزان فاطمی‘‘ فیسٹیول کا ایک حصہ ہے ، جوکو شعبہ شعائر حسینی و مواکب کی جانب سے منعقد کی گئی ہے۔

شعبہ شعائر حسینی و مواکب کے سربراہ حاجی ریاض نعمہ السلمان نے کہا: "کمسن بچوں کا یہ جلوس عزاء اس فیسٹیول میں ایک نیا اضافہ ہے جو ان بچوں کی ام الحسن اور الحسین (علیہم السلام ) کے ساتھ محبت اورہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ خواتین اور بچوں جو سفید لباس پہنے ہوئے اور ہاتھوں میں موم بتیاں اٹھائے ہوئے تھے، پر مشتمل یہ جلوس جناب زہراء (سلام اللہ علیہا) کی شہادت کے بعد بیت رسالت میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کی یاد میں برآمد کیا گیا تھا۔ "

انہوں نے اپنی بات کے اختتام پرکہا: "’’موسم احزان فاطمی‘‘ فیسٹیول میں بچوں کی شرکت ان کے دلوں میں اہل بیت (ع) اور جناب زہراء ( سلام اللہ علیھا) سے محبت پیدا کرنے میں
بچوں کے دلوں میں۔ ان بچوں کے والدین نے ان کو لانے اور انہیں اس سرگرمی میں شامل کرنے کو اپنے لئے سعادت قرار دیا۔ لیکن کورونا وبائی بیماری کی وجہ سے موجودہ صحت کی صورتحال کے پیش نظر یہ عزائی تقریب محدود رکھی گئی تھی۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: